اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے شمال میں واقع شہر کوبانی کے رہنے والے ایک باوثوق شخص نے رپورٹ دی ہے کہ جن گھروں میں داعش کے عناصر کا ٹھکانہ تھا ان کو یہاں سے صفایا ہو جانے کے بعد ان گھروں میں ایسی لاشیں نظر آئی ہیں جن کو نذر آتش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوبانی کے جنوب مشرقی علاقے سے داعش کا صفایا ہو جانے کے بعد داعش کے ٹھکانوں سے جلی بھنی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں زیادہ تر یہ احتمال پایا جاتا ہے کہ یہ خود ان کے عناصر کی ہیں جو یا تو انہیں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے جس کی بنا پر انہیں مار کر جلا دیا گیا یا فوجی کاروائی میں مارے گئے لیکن انہیں دفن کئے جانے کے بجائے نذر آتش کیا گیا۔




...............
۲۴۲